ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے ہوگئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر 2026 سے ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی کی پروڈیوسر قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 351 روپے 52 پیسے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے۔ 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کے حساب سے پروڈیوسر قیمت 2 ہزار 564 روپے 75 پیسے بنتی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا مارجن بھی شامل کیا گیا ہے، جو 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کے لیے تقریباً 413 روپے بنتا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ ایل پی جی استعمال کرنے والے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری اداروں کے اخراجات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ملک بھر میں ہو