کراچی کے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں گزشتہ رات تقریباً 11 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا، تاہم 23 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی۔واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ بتائی گئی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس عارضی طور پر بند ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔حکام کے مطابق دو پمپس بند ہونے سے شہر کو تقریباً 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ پانی کی قلت کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، ڈی ایچ اے، قیوم آباد، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز سمیت متعدد علاقوں کے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کراچی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے، اس لیے بجلی کی طویل بندش سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد پمپنگ اسٹیشن کے متاثرہ پمپس کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر آنے کی امید ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کا فالٹ جلد از جلد دور کرکے پانی کی فراہمی بحال کی جائےواٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ بتائی ہے۔ طویل بجلی بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 2 پمپس عارضی طور پر بند ہوگئے ہیں۔ پمپس بند ہونے سے کراچی کو 42 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈیفنس، ڈی ایچ اے، قیوم آباد، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متا