سکھر:میرانی محلے میں5 ماہ سے ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، گندا پانی گھروں میں داخل،علاقہ مکین سراپا احتجاج

سکھر:میرانی محلے میں5 ماہ سے ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، گندا پانی گھروں میں داخل،علاقہ مکین سراپا احتجاج،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ خبر کے مطابق جئے شاہ ٹاو¿ن کی یونین کمیٹی 6وارڈ 4پرانہ سکھر کے علاقے میرانی محلہ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے علاقہ معززین نیک محمد میرانی، نور محمد میرانی، غلام فرید میرانی کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے علاقے کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میونسپل انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی عدم کارکردگی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرانی محلہ نمائش گراو¿نڈ کا ڈرینج پمپنگ اسٹیشن میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ناکارہ ہو چکا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کاغذ پر تو اس نالے پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن عملی طور پر کرپشن نظر آتی ہے، ڈرینج سٹیشن سے ہیوی جنریٹر غائب، ہیوی بیکو مشین غائب، باﺅنڈری وال اور کنوﺅں کی کروڑوں کی سکیموں میں من پسند ٹھیکیداروں نے بغیر کسی کام کے ناجائز فائدہ اٹھایا،گذشتہ 5 ماہ سے میرانی محلہ ڈرینج سٹیشن کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور اسے ناکارہ بیکو مشین سے چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نکاسی کا پانی ٹھیک طرح سے نہیں بہہ رہا اور گھروں میںگندہ پانی موجود ہے ، علاقے میں پینے کے پانی کی قلت معمول بن چکی ہے لیکن بدقسمتی سے میونسپل انتظامیہ کے کرپٹ افسران اور عملہ بجلی بحال کرنے میں سنجیدہ دیکھائی نہیں دیتے ہیں ، دوسری جانب میرانی کے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے والا ٹھیکیدار نسیم شاہ ناقص کام کر رہا ہے اور کئی ماہ سے کام بھی بند پڑے ہیں ، ٹھیکیدار اور متعلقہ اداروں کے افسران ایم این اے سید خورشید شاہ اور ایم پی اے سید فرخ شاہ کا حکم بھی نہیں مانتے جس کی وجہ سے میرانی کے عوام برسوں سے مسائل کا شکار ہیںمظاہرین کا کہنا تھا کہ اس علاقے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہر الیکشن میں کامیاب کروایا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرانی محلہ کے ڈرینج سٹیشن کی بجلی بحال کی جائے اور ٹھیکیدارسے علاقے میں جلد از جلد ترقیاتی کام مکمل کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گاجس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی ۔