پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن ہوگی، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔پی ٹی اے کے مطابق اگر بیلنس کی مدت ختم ہوجائے تو سم کے قابلِ استعمال رہنے کے دوران دوبارہ ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا اور صارف اسے استعمال کرسکے گا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا اور ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں جدت کو آگے بڑھانا ہے