یوٹیوب پر ویوز گننے کا طریقہ تبدیل، نیا نظام 24 اگست سے نافذ ہوگا

یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز گننے کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے، نیا نظام 24 اگست 2026 سے نافذ ہوگا۔نئے طریقہ کار کے تحت ویڈیو پلے ہوتے ہی اسے ایک ویو شمار کیا جائے گا، جبکہ لائیو براڈکاسٹ میں صارف کے داخل ہوتے ہی ویو شمار ہوجائے گا۔ اس سے قبل عام ویڈیو کا ویو شمار ہونے کے لیے کم از کم 30 سیکنڈ تک ویڈیو دیکھنا ضروری تھا۔یوٹیوب کے مطابق تبدیلی کا مقصد عام ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز میں ویوز کی پیمائش کو یکساں بنانا اور کریئیٹرز کو اپنی حقیقی آڈیئنس تک رسائی بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے۔یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ ویوز گننے کے نئے طریقے سے کریئیٹرز کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی اہلیت متاثر نہیں ہوگی۔ آمدنی کے لیے ’’انگیجڈ شارٹس ویوز‘‘ اور ’’انگیجڈ واچ آورز‘‘ جیسے میٹرکس استعمال ہوتے رہیں گے۔نئے کریئیٹرز کے لیے اشتہاری آمدنی پروگرام کی شرائط یکم فروری 2027 سے سخت ہوجائیں گی۔ گزشتہ 12 ماہ میں 8 ہزار کوالیفائیڈ واچ آورز جبکہ شارٹس کے لیے گزشتہ 90 دن میں 2 کروڑ کوالیفائیڈ ویوز درکار ہوں گے۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا بنیادی مقصد مختلف فارمیٹس میں ویوز کی پیمائش کو آسان اور یکساں بنانا ہے، جبکہ کریئیٹرز کو اپنی حقیقی آڈیئنس سمجھنے کے لیے مزید اینالیٹکس بھی دستیاب ہوں گے۔