صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد حاکم علی زرداری نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا تھا۔
اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ معرکۂ حق کامیابی، شہداء اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر میں جہاد کے لیے قوم کو پکارا تو سندھ، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں سے لوگوں نے لبیک کہا اور بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامِ امن کے لیے دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔