یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) کی مونیٹائزیشن شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق 2027ء سے ہوگا۔نئے قواعد کے تحت اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے نئے کریئیٹرز کو گزشتہ 12 ماہ میں کم از کم 8 ہزار اہل واچ آورز یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ اہل شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔اس سے قبل مونیٹائزیشن کے لیے 1000 سبسکرائبرز اور 4000 واچ آورز کی شرط تھی۔ یوٹیوب کے مطابق نئی شرائط صرف ان کریئیٹرز پر لاگو ہوں گی جو تبدیلی کے بعد پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواست دیں گے۔
موجودہ ممبرز نئی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا مقصد فعال کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی اور مونیٹائزیشن کے نظام کو پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے ہم آہنگ رکھنا ہے۔