ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سال کی توسیع

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکٹر نگہت شاہ کو سندھ حکومت نے ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ڈاکٹر نگہت شاہ 12 اگست کو 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والی تھیں۔ سندھ کابینہ نے ان کی تین سالہ دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی، تاہم جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔