اگر آپ واٹس ایپ چیٹس میں اسٹیکرز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو چیٹ جی پی ٹی ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ اسٹیکرز صرف ایک کلک کے ذریعے براہِ راست واٹس ایپ پر شیئر کرسکیں گے۔اس وقت صارفین چیٹ جی پی ٹی سے اسٹیکرز تیار کرنے کے بعد انہیں ڈاؤن لوڈ، کراپ اور پھر واٹس ایپ میں امپورٹ کرتے ہیں، جس کے باعث یہ عمل مکمل طور پر دستی اور قدرے وقت طلب ہے۔ نیا فیچر اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔چیٹ جی پی ٹی ایپ کے تازہ ترین ورژن v1.2026.216 میں ایسے شواہد سا
ایپ کے کوڈ میں ”چیٹ جی پی ٹی اسٹیکرز“، ”چیٹ ایپس میں شامل کریں“ اور ”واٹس ایپ میں شامل کریں“ سمیت متعدد نئی اسٹرنگز موجود ہیں۔ فی الحال ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیچر صرف واٹس ایپ کو سپورٹ کرے گا۔صارفین ”واٹس ایپ میں شامل کریں“ کے آپشن پر ٹیپ کرکے اپنے تیار کردہ اسٹیکرز کو واٹس ایپ میں اپنی مرضی کے اسٹیکر پیک کے طور پر شامل کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ایک اسٹیکر پیک بنانے کے لیے کم از کم 3 اسٹیکرز درکار ہوں گے، جبکہ ایک پیک میں زیادہ سے زیادہ 30 اسٹیکرز شامل کیے جاسکتے ہیں۔