نادرا کا جعلی ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق عوام کو انتباہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا پر جعلی ٹریکنگ آئی ڈیز اور گمراہ کن معلومات کے حوالے سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا کمنٹس کے ذریعے ٹریکنگ آئی ڈی فراہم نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس میں اپنی ٹریکنگ آئی ڈی ہرگز شیئر نہ کریں۔
ادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ کسی بھی معاملے میں صرف سرکاری ذرائع اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رجوع کریں اور غیر مصدقہ لنکس، اکاؤنٹس اور پیغامات پر اعتماد نہ کریںترجمان کے مطابق ٹریکنگ آئی ڈی سے متعلق معلومات کے لیے شہری 8400 پر ایس ایم ایس، نادرا ہیلپ لائن 051-111-786-100 یا موبائل فون سے 1777 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔نادرا نے شہریوں کو اپنی شناخت اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر حساس معلومات شیئر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔