پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے کا امکان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی بھی آج سعودی عرب آمد متوقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون پر ایک اہم سربراہی ملاقات بھی متوقع ہے۔