گوگل ڈیپ مائنڈ نے بھی مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کر دیا

گوگل ڈیپ مائنڈ کی چیف اے آئی ریڈینس آفیسر لیلا ابراہیم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے انسانی بقا کو لاحق ممکنہ خطرات کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اے آئی کی تیز رفتار ترقی کے باعث اس کے ممکنہ اثرات پر سنجیدہ گفتگو جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ٹیکنالوجی کو موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور دیگر عالمی مسائل کے حل کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، جبکہ اس کے فوائد صرف چند کمپنیوں تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت تک پہنچنے چاہییں۔ اس سے قبل جیفری ہنٹن، ڈاریو امودی اور اسٹیفن ہاکنگ بھی مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر خبردار کر چکے ہیں۔