میر رضا کی قبر کشائی: میڈیکل بورڈ کے بیشتر ارکان تبدیل

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کے لیے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ ازسرِ نو تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے پہلے سے قائم 8 رکنی بورڈ ختم کر کے نیا 5 رکنی بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ نئے بورڈ میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کو بطور کنوینر برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ دیگر تمام سابقہ ارکان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ نئے ارکان میں ڈاؤ یونیورسٹی کے ہیڈ آف فرانزک میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر قاضی اکبر بھی شامل ہیں