قالیباف کا ٹرمپ پر طنز، ایران سے معاہدے کی خواہش پر امریکی صدر کا مؤقف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو “تھیٹر ڈپلومیسی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں، عہد شکنی اور جعلی خبروں کے ذریعے برتری حاصل کرنے کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو تسلیم کیا جائے اور وعدے پورے کیے جائیں، مزید ڈرامائی طرزِ عمل کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب لاس ویگاس میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔ ان کے مطابق امریکا جنگ کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔