ہتھیاروں کے ذخائر کی معلومات لیک، صدر ٹرمپ برہم

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے متعلق حساس معلومات منظرِ عام پر آنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان معلومات کے لیک ہونے سے امریکا عالمی سطح پر کمزور دکھائی دے رہا ہے، جبکہ ایران پر دباؤ بڑھا کر نئے معاہدے کی کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر سخت ناراضی ظاہر کی۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ہتھیاروں کے ذخائر کی اصل صورتحال سے پہلے ہی آگاہ تھے، تاہم وہ اس بات پر ناخوش ہیں کہ حساس معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں۔