پاکپتن میں خاتون کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد، بال کاٹ دیے گئے

پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن کے نواحی علاقے میں خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون ساجدہ بی بی کو ملزمان اپنے گھر لے گئے، جہاں انہیں رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد کیا گیا۔ واقعے کے دوران خاتون کی چوٹی بھی کاٹ دی گئی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے صدر پولیس تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم شکایت کے مطابق واقعے کے ایک روز بعد بھی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔