اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔نظرثانی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا