ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا اعلان

واشنگٹن (3 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔نیو جرسی میں اپنے گالف کلب سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران حالیہ حملوں کی شدت سے آگاہ ہے اور اب دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں۔ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران نے مجوزہ حملہ روکنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد امریکا نے حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو امید ہے کہ فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی، جس کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیتوں کا خاتمہ ہے۔دوسری جانب سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر صدر ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ ایران نے امریکا سے منصوبہ بند حملہ روکنے کی درخواست کی تھی۔