ماسکو (2 اگست 2026): روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا کدرنسکایا اسکوائر کے قریب واقع ایک معروف ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک خاتون دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد لے کر ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ سیکیورٹی گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی، اسی دوران دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے نتیجے میں مذکورہ خاتون، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ریسٹورنٹ میں موجود 21 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملہ آور خاتون کی شناخت اور دھماکے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔