آمدنی بڑھانے کے لیے ماہرین کی اہم تجاویز سامنے آگئیں

لاہور: موجودہ مہنگائی کے باعث بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کے درمیان ماہرین نے نوجوانوں کو آمدنی میں اضافے کے لیے مؤثر تجاویز پیش کی ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ نوجوان اپنی موجودہ پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنا کر بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ نئی ڈیجیٹل مہارتیں، خصوصاً فری لانسنگ اور ای کامرس، سیکھنے پر توجہ دی جائے تاکہ اضافی آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔
ابراہیم امین کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لیے ذاتی بجٹ کو منظم کرنا، غیر ضروری اخراجات کم کرنا اور ایک سے زیادہ آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔