چین کی معاشی ترقی میں بااختیار بلدیاتی نظام نے اہم کردار ادا کیا، اسد عمر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے عالمی معاشی طاقت بننے میں مضبوط اور بااختیار مقامی حکومتوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی اداروں کو وسائل اور اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے معاشی ترقی مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھ سکی۔انہوں نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ چین میں تمام فیصلے صرف مرکزی حکومت یا کمیونسٹ پارٹی کرتی ہے، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق مجموعی پالیسی سازی مرکزی حکومت کرتی ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں پر عملدرآمد کی بڑی ذمہ داری مقامی حکومتیں نبھاتی ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ مؤثر بلدیاتی نظام ہی مقامی سطح پر ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔