سرجانی ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی، ڈرائیور فرار

**کراچی (16 جولائی 2026):** کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرنے والی 25 سالہ خاتون کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ولیس کے مطابق حادثہ انتہائی شدید تھا، خاتون کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ ڈمپر کی ٹکر اور سڑک پر رگڑ لگنے سے ان کے سر کی کھال کو شدید نقصان پہنچا۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔