یو اے ای میں امریکی سفارت خانے نے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی سفارت خانے نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر 15 جولائی تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق ابوظبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں امریکی قونصل خانے نے 13 سے 15 جولائی تک ویزا اور دیگر قونصلر خدمات سے متعلق تمام طے شدہ اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔امریکی مشن کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جن درخواست گزاروں کی اپائنٹمنٹ اس عرصے کے دوران مقرر تھی، وہ سفارت خانے یا قونصل خانے نہ آئیں۔ متاثرہ افراد سے نئی تاریخ اور وقت مقرر کرنے کے لیے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔