ایرانی ریال کی قدر برقرار، سرمایہ کاروں میں نئی امید

کراچی (13 جولائی 2026): ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی نہیں آئی، جس کے باعث چھوٹے سرمایہ کاروں میں اطمینان کی فضا برقرار ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ کشیدگی اور حملوں کے باوجود ایرانی کرنسی نسبتاً مستحکم رہی ہے۔ موجودہ سرکاری شرح مبادلہ کے تحت 100 پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً 4 لاکھ 87 ہزار 555 ایرانی ریال حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ (10 ملین) ایرانی ریال کا پیکٹ 7 ہزار 500 سے 8 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اس کی قیمت میں معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں سے قبل ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 ہزار روپے تھی، جو اب بڑھ کر 7 ہزار 500 سے 8 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔