میپکو دو سال میں خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی

ملتان: ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے گزشتہ دو برسوں میں مالی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے 36 ارب روپے کے خسارے سے نکل کر ایک ارب 5 کروڑ روپے کا منافع حاصل کر لیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق میپکو نے لائن لاسز میں کمی، بجلی بلوں کی ریکوری میں اضافہ، بجلی چوری کے خلاف اقدامات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نگرانی کے ذریعے 37 ارب روپے سے زائد کا مالی ٹرن اراؤنڈ حاصل کیا۔