ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کسٹمز ایئرپورٹ نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل میل آفس میں تھائی لینڈ سے آنے والے دو مشکوک پارسلز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز حکام کے مطابق اسکریننگ کے دوران دونوں پارسلز مشکوک قرار دیے گئے، جن کی تفصیلی تلاشی لینے پر ان میں چھپائی گئی 12 کلو گرام میرجوانا برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی یہ بڑی کوشش بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ کسٹمز نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک اور اس میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔