پی سی بی کا جدید اقدام، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں “ٹرو مین 3” بولنگ مشین نصب

پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جدید خطوط پر بہتر بنانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔یشنل کرکٹ اکیڈمی (National Cricket Academy) میں جدید ترین “ٹرو مین 3” بولنگ مشین نصب کر دی گئی ہے، جو کھلاڑیوں کو بالکل میچ جیسی صورتحال میں پریکٹس فراہم کرے گی۔یہ مشین بیٹرز کو جدید انداز میں ٹریننگ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی فرنٹ اسکرین ہے جس پر ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن کے ذریعے بولر کا ایکشن دکھایا جاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بیٹرز کو بولر کے رن اپ، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی، جس سے ان کی مجموعی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔