بالی ووڈ کے معروف اداکار Aamir Khan اور گوری اسپرٹ کی شادی سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں میں دلچسپی اور بحث کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں لکڑی کی میز پر بیٹھ کر میرج رجسٹر پر دستخط کر رہے ہیں، جبکہ گوری اسپرٹ ان کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں دیکھ رہی ہیں۔تصویر میں عامر خان نے سادہ کریم رنگ کا کرتا پہن رکھا ہے، جبکہ گوری اسپرٹ نے آئیوری رنگ کا لباس اور ہلکی جیولری زیب تن کی ہوئی ہے۔تاحال اس تصویر اور شادی سے متعلق کسی قسم کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم یہ خبر اور تصویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔