گلگت بلتستان میں حکومت سازی اور اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے پا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے گلگت بلتستان میں پاور شیئرنگ کے فارمولے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس فارمولے کے تحت استحکام پاکستان پارٹی کو کابینہ میں نشستوں کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی نے ابتدائی طور پر کابینہ میں چار وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اتفاقِ رائے کے بعد پارٹی کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے، جن میں ایک اہم وزارت بھی شامل ہوگی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے تاحال اپنی پسندیدہ وزارتوں کے ناموں سے آگاہ نہیں کیا۔ نام موصول ہونے کے بعد کابینہ کی حتمی تشکیل اور وزارتوں کے قلمدانوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔