پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے ممبران مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔بابر اعظم آئندہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی برس کے دوران 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کیا، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش بھی برداشت کرنا پڑا، جس کے بعد پی سی بی نے دوبارہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا۔