امریکا کے 250ویں یومِ آزادی پر صدر ٹرمپ کا قومی اتحاد اور آئین کی اہمیت پر زور

واشنگٹن ڈی سی میںامریک کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ملک کو متحد رکھتا ہے۔شدید طوفانوں اور گرمی کی لہر کے باعث یومِ آزادی کی متعدد تقریبات، جن میں واشنگٹن ڈی سی کی مرکزی تقریب بھی شامل تھی، متاثر ہوئیں، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے رات گئے قوم سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے حاضرین کو ایک تاریخی امریکی پرچم بھی دکھایا، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ 1777 کا پرچم ہے۔ ان کے مطابق اس پر موجود 13 ستارے اور 13 دھاریاں ان ابتدائی 13 ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں جنہوں نے 4 جولائی کو آزادی کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی اقدار، قومی اتحاد اور آئینی اصولوں کی بھی تعریف کی۔