وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں آخری مرحلے میں

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔وینزویلا کی وزارت اطلاعات کے مطابق زلزلے میں 16 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 ہزار 309 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز کے مطابق طبی ٹیموں نے 22 ہزار 445 متاثرین کو امداد فراہم کی ہے، جبکہ 30 ہزار سے زائد امدادی اہلکار، جن میں 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکرز بھی شامل ہیں، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے دس روز بعد ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا آپریشن مرحلہ وار ختم کر رہی ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش اور لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ابتدائی 72 گھنٹے زندہ افراد کو نکالنے کے لیے سب سے اہم ہوتے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں چند افراد کو ملبے سے زندہ بھی نکالا گیا ہے۔