اطلاعات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 میں راؤنڈ آف 32 مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اب ناک آؤٹ مرحلے کا اگلا دور یعنی راؤنڈ آف 16 شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات راؤنڈ آف 32 اپنے اختتام کو پہنچا، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں شامل 16 بہترین ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ آج 4 جولائی سے راؤنڈ آف 16 کے میچز کا آغاز ہو چکا ہے، جو اگلے چند دنوں میں مکمل ہوں گے۔اک آؤٹ مرحلے کے اس دور میں ہارنے والی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گی، جبکہ جیتنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ مجموعی طور پر 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جن میں سے بعد میں صرف 4 ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچ سکیں گی۔ماہرین کے مطابق جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، مقابلے مزید سخت اور دلچسپ ہوتے جا رہے ہیں، اور ہر میچ ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔