مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے (پری کوارٹر فائنل) کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ آسٹریلیا کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مصر نے چار جبکہ آسٹریلیا نے دو پنالٹیز پر کامیابی حاصل کی۔مصر کی جانب سے حسام عبدالمجید نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔ اس کامیابی کے ساتھ مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔اب پری کوارٹر فائنل میں مصر کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا، جہاں محمد صلاح اور لیونل میسی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔