فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (آخری 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مقررہ 90 منٹ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید دو جبکہ کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا۔ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی، لیسانڈرو مارٹینیز اور ایک گول کیپ ورڈی کے کھلاڑی کی جانب سے ہونے والے اون گول کی صورت میں ملا، جبکہ کیپ ورڈی کے لیے ڈیروئے دوارتے اور سڈنی لوپس کابرال نے گول کیے۔لیونل میسی نے میچ کا پہلا گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی، تاہم کیپ ورڈی نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا اور میچ کو اضافی وقت تک لے گئی۔ اضافی وقت میں ایک بدقسمت اون گول نے ارجنٹینا کو فیصلہ کن برتری دلا دی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔