ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل بحال، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آ گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم SEA-ME-WE 5 (SMW5) میں آنے والی خرابی مکمل طور پر دور کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آ گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل کی کامیاب بحالی کے بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے، جبکہ تمام انٹرنیٹ سروسز بلا تعطل کام کر رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کیبل میں خرابی کے باعث جمعرات کی رات سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی تھی اور متعدد صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی اے کے مطابق مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آ گئی ہے اور صارفین کو اب انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق دستیاب ہیں۔