ایران میں قالیباف کا انٹرویو اچانک بند، پارلیمنٹ کا احتجاج، سنسرشپ کی قیاس آرائیاں

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے صدا و سیما (آئی آر آئی بی) نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا پہلے سے ریکارڈ کیا گیا انٹرویو دورانِ نشریات اچانک روک دیا، جس کے بعد پارلیمنٹ میں احتجاج اور سیاسی حلقوں میں سنسرشپ سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔اسپیکر کی ٹیم نے نشریات روکنے کے اقدام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو نشریات سے دو گھنٹے قبل سرکاری ٹی وی کے حوالے کر دیا گیا تھا، اس لیے اگر کسی حصے کو نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو پہلے پارلیمنٹ سے مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق انٹرویو اُس وقت منقطع کیا گیا جب محمد باقر قالیباف بیرونِ ملک موجود ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے طریقۂ کار پر گفتگو کر رہے تھے۔