سانحہ کاہنہ کے بعد بڑا فیصلہ، گلی محلوں کے تمام ٹیوشن سینٹرز 3 روز میں رجسٹر کرنے کا حکم

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کی شہادت کے افسوسناک واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گلی محلوں میں قائم تمام ٹیوشن اور کوچنگ سینٹرز کو تین روز کے اندر رجسٹر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ تعلیم اور اس کے ماتحت اداروں کے مطابق رجسٹریشن کے ذریعے ایسے مراکز کی نگرانی، حفاظتی انتظامات اور قانونی حیثیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ حادثے کے بعد محکمہ تعلیم کے سربراہ طارق محمود نے کہا تھا کہ گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن یا نگرانی کے لیے پہلے کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا۔