کراچی میں سولر سسٹمز سستے، سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

شہر قائد کراچی میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سولر پینلز، لیتھیم بیٹریاں اور انورٹرز گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستے ہو گئے ہیں۔نکتہ بزنس کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں سولر آلات کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 20 ہزار روپے جبکہ انورٹرز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کمی آئی ہے۔اسی طرح سولر پینلز بھی فی پلیٹ تقریباً 3 ہزار روپے سستے ہو چکے ہیں، جس سے صارفین کو سولر سسٹمز کی تنصیب پر مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔