نیٹ فلکس نے دنیا کے ہولناک ترین فضائی سانحات میں شمار ہونے والے “دی بامبنگ آف پین ایم 103” پر مبنی نئی سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس نے ریلیز سے قبل ہی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز سیریز میں 38 سال قبل پیش آنے والے لوکربی بم دھماکے اور اس سے جڑی تحقیقات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ایسے پہلو دکھائے گئے ہیں جو ناظرین کو ابتدا ہی سے اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔سیریز میں تفتیش کے اہم مراحل، تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے انکشافات اور سانحے کے مختلف پہلوؤں کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جائے گا، جس کے باعث یہ ریلیز سے پہلے ہی موضوعِ بحث بن چکی ہے۔لوکربی بم دھماکہ دنیا کی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں شمار کیا جاتا ہے، اور اس واقعے پر مبنی یہ سیریز ایک بار پھر اس المناک حادثے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا رہی ہے۔