امریکا: پالتو کتے کے حملے میں 7 روزہ نومولود جاں بحق، خاندان کے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں گھر کے پالتو کتے کے حملے سے صرف 7 روز عمر کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے بچے کے والدین سمیت خاندان کے 6 افراد کے خلاف غفلت اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا جیسن اے ویور 4 ستمبر 2025 کو اس وقت جان لیوا حملے کا نشانہ بنا جب خاندان کا پالتو کتا “چومپ” اچانک اس پر جھپٹ پڑا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث بچے کو بچایا نہ جا سکا۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بچے کے والدین، دادا دادی اور خاندان کے دیگر افراد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد کے خلاف غفلت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سانحہ کن حالات میں پیش آیا اور آیا حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برتی گئی تھی یا نہیں۔