جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے قافلے میں شامل گارڈز کی گاڑی الٹنے سے 2 رضاکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو حادثے میں محفوظ رہے اور خیریت سے ہیں۔ وہ بھٹ شاہ سے کراچی جا رہے تھے کہ مٹیاری تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر قافلے کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی رضاکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
:::