وزارت داخلہ نے غیرقانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 جولائی کی حتمی ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 10 جولائی کے بعد ملک میں مقیم تمام غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔