پاکستانی فری لانسرز نے ملکی تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے صرف 11 ماہ کے دوران 1.6 ارب ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ ملک میں لانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق آئی ٹی اور اس سے وابستہ شعبوں میں یہ کسی بھی ایک سال کی بلند ترین آمدنی ہے، جبکہ مستقبل میں 10 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کو بھی ممکن قرار دیا جا رہا ہے۔فری لانسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ابراہیم امین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فری لانسرز ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں اور گزشتہ مالی سال کے دوران 1.6 ارب ڈالر پاکستان بھیجے