وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اب تک 80 ہزار سے زائد افراد اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں 47 ہزار مرد اور 33 ہزار خواتین شامل ہیں، جبکہ رجسٹریشن کرانے والوں کی اکثریت کی عمریں 25 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار سے زائد پی ایچ ڈی، 17 ہزار ماسٹرز ڈگری ہولڈرز، 21 ہزار بیچلرز اور 12 ہزار سے زائد انٹرمیڈیٹ تعلیم یافتہ افراد بھی حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
:::