لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) نے شہریوں کو جعلی ای چالان اور فراڈ پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق سائبر کرائم میں ملوث عناصر جعلی ویب سائٹس اور مشکوک لنکس کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات اور مالی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پی ایس سی اے کی عوامی آگاہی مہم میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)، بینکنگ معلومات یا دیگر ذاتی معلومات کسی بھی غیر متعلقہ فرد کے ساتھ شیئر کریں۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ احتیاط ہی سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔