نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے۔نادرا کے مطابق نہ صرف مستقل پتہ بلکہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری بھی اپنا عارضی پتہ آسانی سے تبدیل کرا سکتے ہیں۔کرائے کے گھر کے لیے ضروری دستاویزات:
کرایہ نامہ (Rent Agreement) کی کاپیبجلی کے بل کی کاپی
اگر مستقل پتہ بھی تبدیل کرنا ہو:مالک مکان کا حلف نامہ (Affidavit)
جس میں مالک اس بات کی تصدیق کرے کہ اس نے گھر شہری کو کرائے پر دیا ہے اور شناختی دستاویزات میں پتہ تبدیل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔اگر مکان اپنا ہو:ملکیت کے اصل کاغذات پیش کرنا ہوتے ہیں
نادرا دفتر میں ان دستاویزات کو اسکین کیا جاتا ہے
فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہوتی