آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آسٹریلیا نے پاکستان کو 113 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 21ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی آٹھ بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں، جبکہ منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے صوفی مولینیو اور ایلیس پیری نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ایلیس پیری کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست ہے، جبکہ آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں اپنے چاروں میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔