سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد پاکستان کے ثالثی کردار کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل Syed Asim Munir نے مذاکراتی عمل میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کو یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم سے حاصل ہوئی ہے۔مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ امریکا اور ایران نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح پر مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی جو مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی۔اعلامیے کے مطابق جوہری پروگرام، پابندیوں کے معاملات اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے مختلف ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔ لبنان میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے بھی خصوصی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایرانی حکام نے بھی مذاکرات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ مراحل میں معاہدوں کی تفصیلات اور ان پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔