امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.45 فیصد کمی کے بعد 79.42 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان قیاس آرائیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 81.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم اب مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے اشاروں نے مارکیٹ کے خدشات کو کم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔